.

سعودی وزیر خارجہ کی کویت آمد ، قطر کی جی سی سی اجلاس میں شرکت کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں منگل اور بدھ کو خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کا اڑتیسواں سالانہ سربراہ اجلاس منعقد ہورہا ہے لیکن اس میں رکن ممالک کی شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔

کویت نے تمام چھے رکن ممالک کو اس سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی،قطر نے تو اس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے لیکن اس کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

البتہ العربیہ نیوز چینل کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سوموار کو کویت پہنچ گئے ہیں۔

قطر ی وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ امیر ِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی بہ ذات خود اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دریں اثناء امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل عبد اللطیف الزیانی سے ملاقات کی ہے اور انھوں نے سربراہ اجلاس کی تیاروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الصباح بھی موجود تھے۔