.

ایردوآن کا بیت المقدس سے متعلق OIC کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے 13 دسمبر کو استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی دعوت دی ہے۔ یہ پیش رفت امریکی انتظامیہ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ارادے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ترکی کے ایوانِ صدارات کے ترجمان ابراہیم کیلن نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ "ترکی کے صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے ایک ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے تا کہ رابطہ کاری کے ساتھ ایک یکساں صورت میں حالیہ پیش رفت کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری موقف کو اسلامی ممالک زیر بحث لا سکیں"۔

ترجمان کے مطابق یہ اجلاس 13 دسمبر کو ترکی کے شہر استنبول میں ہو گا۔