.

فرانس کا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی مکمل تلفی پر شکوک کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ میں فرانس کے مندوب فرانسوا ڈیلاٹر نے شام کی جانب سے تمام کیمیائی ہتھیاروں کے تلف کر دینے کے حوالے سے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شام میں زہریلے مواد کے ساتھ حملوں کی تحقیقات کے لیے ایک نئی کمیٹی کی تشکیل کے لیے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

فرانس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شام میں کیمیائی مواد استعمال کرنے کے ذمّے داروں کو سزا دی جائے۔ ڈیلاٹر کے مطابق شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے ڈپو کو مکمل صورت میں تلف کر دینے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے شام میں کیمیائی مواد کے استعمال کی تحقیق کے لیے مشترکہ بین الاقوامی میکانزم کی اہمیت پر زور دیا۔