.

القدس بارے ٹرمپ کے اقدام کے خلاف عالم گیر احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف مسلم امہ سراپا احتجاج ہے۔ کل جمعہ کو دنیا بھر میں مسلمان ملکوں اور دوسرے ممالک میں بسنے والے مسلمانوں اور غیر مسلم کمیونٹی بھی فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے۔

ایشیائی ملکوں ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ دنیائے اسلام میں ہونے والے مظاہروں میں شریک کروڑوں مسلمانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کے بارے میں فیصلے کو مسترد کردیا۔

نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز فلسطین، ترکی، ملائیشیا، اردن، ایران، مصر، پاکستان، انڈونیشیا، یمن، تیونس، بحرین، صومالیہ، بنگلہ دیش، مراکش، یورپی ممالک لاکھوں افراد نے القدس کے بارے میں ٹرمپ کا اقدام مسترد کردیا۔