.

سعودی ائیر لائنز کی نیویارک جانے والی پرواز جدہ کیوں لوٹ آئی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی کی ہفتے کی صبح نیویارک جانے والی ایک پرواز دوبارہ جدہ لوٹ آئی ۔

مقامی میڈیا ذرائع نے سعودی ائیر لائنز کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’پروازکے دوران مںئ پائیلٹ کو طیارے کی دُم میں کچھ گڑ بڑ کا شُبہ ہوا تھا۔اس لیے اس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس کو دوبارہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا‘‘۔

تاہم اترنے سے قبل طیارہ فضا میں کچھ دیر کے لیے پرواز کرتا رہا تھا تا کہ اس کا اتنا ایندھن کم ہوجائے ، جس سے طیارہ اتر سکے۔

طیارے کا اترنے کے بعد معائنہ کیا گیا لیکن اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا اور فنی عملہ نے اس کے سنسر تبدیل کر دیے تھے۔اس کے بعد یہ پرواز مسافروں کو لے کر دوبارہ نیویارک کے لیے روانہ ہو گئی تھی۔