.

مصری نژاد برطانوی ارب پتی جنسی الزامات کی آندھی کی لپیٹ میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں گذشتہ چند ماہ کے دوران سرکردہ شخصیات کے ہاتھوں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے کئی کیسز نے ملک بھر میں معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے مگر ان کیسز میں ایک نیا اضافہ سامنے آیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والوں میں مصری نژاد برطانوی ارب پتی محمد الفاید بھی شامل ہوگئے ہیں۔ الفاید کے خلاف تین خواتین نے مبینہ طور پر ہراسانی کے الزامات عاید کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ الفاید نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

تینوں خواتین کا کہنا ہے کہ محمد الفاید کی طرف سے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب وہ الفاید کی ایک کمپنی میں ان کے ساتھ ملازمت کرتی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق 88 سالہ الفاید برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ ’ہارورڈ‘ نامی ایک کاروباری مرکز کے مالک تھے۔ لندن میں قائم اس کاروباری مرکز کا شمار یورپ کے مشہور تجارتی مراکز میں ہوتا ہے۔ مگر انہوں نے سنہ 2010ء میں یہ مرکز قطری ہولڈنگ کمپنی کو ڈیڑھ ارب آسٹریلوی پاؤنڈز میں فروخت کردیا تھا۔ ذرائع ابلاغ نے قطری کمپنی کے ساتھ کی گئی اس ڈیل کو پراسرار قرار دیا تھا۔

برطانیہ کے ٹی وی چینل 4 پر تین خواتین نے الزام عاید کیا کہ محمد الفاید نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ تاہم ان میں تینوں الزامات میں ایک خطرناک الزام اس لڑکی کی طرف سے سامنے آیا ہے جسے الفاید کی طرف سے مبینہ طور پر چھیڑنے کے وقت اس کی عمر سترہ سال تھی۔

اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق شکایت کنندہ تینوں خواتین ہاروڈ تجارتی مرکز میں محمد الفاید ملازمہ تھیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ان خواتین نے ہاروڈز بزنس سینٹر چھوڑ دیا یا وہ اب بھی اس کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

شکایت کرنے والے دو خوایتن نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی درخواست کی ہے جب کہ تیسری خاتون خاتون کی شناخت چیسکا ھیل ووڈ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر اکتالیس سال ہے۔

چیسکا کا کہنا ہے کہ محمد الفاید نے اسے اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب اس کی عمر محض 17 سال تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ محمد الفاید نے اسے پیراکی کا لباس پہننے کو کہا، اس کے بعد اس کی تصاویر اتاریں اور اس کا بوسہ لینے کی بھی کوشش کی۔

ٹی وی پروگرام کے مطابق مسز چیسکا ھیل ووڈ نے سنہ 1993ء میں ہاروڈز شاپنگ مال میں کام کرنا شروع کیا۔ اس وقت اس کی عمر سترہ سال تھی۔