.

یمن: البیضاء میں امریکی حملے میں پانچ القاعدہ جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فوج کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 20 نومبر کو یمن کے البیضاء شہر میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ کے کم سے کم پانچ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقتولین میں مجاھد العدنی بھی شامل ہے جو مقامی القاعدہ کا اہم کمانڈر سمجھا جاتا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ العدنی جزیرۃ العرب میں القاعدہ میں گہرے اثرو نفوز کا حامل کمانڈر تھا اور اس کے تنظیم کی صف اول کی قیادت کے ساتھ گہرے مراسم رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی طرف سے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کی مدد سے کیے گئے حملے میں پانچ القاعدہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے جنوبی یمن میں شبوۃ گورنری میں القاعدہ جنگجوؤں کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی شبوۃ میں الحیدہ کے مقام پر نشانہ بننے والے القاعدہ جنگجو مقامی نہیں بلکہ دوسرے علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔