.

دنگل چائلڈ سٹار زائرہ وسیم کو دوران پرواز جنسی ہراسیت کا سامنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

زائرہ وسیم جنہوں نے حال ہی میں ریلز ہونے والی بھارتی فلم 'دنگل' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں اپنے ہی ملک میں ایک فضائی سفر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زائرہ وسیم جو نئی دہلی سے ممبئی جا رہیں تھیں تو انہیں دوران پرواز کسی اجنبی شخص کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

بالی ووڈ کی فلم 'دنگل' میں چائلد اسٹار کے طور پر نظر آنے والی زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر روتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ زار وقطار روتے ہوئے شکوہ کر رہی ہیں کہ کیا بھارت میں لوگ خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں؟

زائرہ وسیم نے کہا کہ انہیں دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور بار بار ایک شخص نے انہیں کمر اور گردن کو متعدد مرتبہ چھوا۔

چائلڈ ایکٹر نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اپنی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں انہیں ایسے عزت دیتے ہیں۔ زائرہ وسیم نے ایئر لائن کےعملے سے اس شخص کی شکایت کی لیکن ان کی شکایت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔