.

سعودی عرب کی داعش کے خلاف جنگ میں فتح پر عراق کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے داعش کے خلاف جنگ میں فتح پر عراق کی حکومت اورعوام کو مبارک باد دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ مملکت کی جانب سے عراق میں داعش کے آخری گڑھ کے خاتمے کے پر بغداد حکومت اور عوام کو مبارک باد کا پیغام بھیجا جارہا ہے۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ کا خاتمہ دراصل خطے میں دہشت گرد ی کے خلاف ایک فتح عظیم ہے۔بیان میں مستقبل میں عراق اور اس کے برادر عوام کی سلامتی ، استحکام اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ہفتے کے روز داعش کے خلاف جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔