.

افریقی یونین کا 6 ہزار داعشیوں کی براعظم واپسی سے متعلق انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی یونین میں کمشنر آف پِیس اینڈ سکیورٹی اسماعیل شرقی نے خبردار کیا ہے کہ داعش تنظیم میں شامل ہو کر لڑائی میں حصّہ لینے والے تقریبا 6 ہزار افریقی شدت پسند اپنے برّاعظم واپس لوٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے افریقی ممالک سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ عناصر کی واپسی سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری رکھیں۔

الجزائر کے مغربی شہر وہران میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک فورم کے دوران مذکورہ الجزائری سفارت کار نے بتایا کہ بعض رپورٹوں کے مطابق مشرق وسطی میں اس دہشت گرد تنظیم کی صفوں میں شامل ہونے والے 30 ہزار غیر ملکی جنگجوؤں میں 6 ہزار کے قریب افریقی جنگجو بھی موجود ہیں۔

اسماعیل شرقی کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کی افریقہ واپسی ہم وطنوں کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہو گی اور یہ امر افریقی ممالک کے درمیان بھرپور تعاون کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ "اپنے وطن لوٹنے والے مسلح عناصر کے بارے میں انٹیلجنس معلومات کا تبادلہ کیا جائے"۔