.

تبوک یونیورسٹی میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا پہلا اسکول قائم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے تبوک یونیورسٹی کو کیمپس میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا اسکول قائم کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد البسامی نے تبوک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبداللہ الزیابی کو اجازت نامہ پیش کیا۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔

تبوک یونیورسٹی اور محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کئے۔ اسکول، بین الاقوامی خوبیو ں کا حامل ہو گا۔ خواتین ماہ شوال کے پہلے عشرے میں ڈرائیونگ کی مجاز ہوں گی۔