.

روبوٹ کا کارنامہ: اہلِ الریاض کو سیلاب کی تباہی سے بچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت مواصلات نے روبوٹ کی مدد سے الریاض شہر میں سیلاب کی نکاسی کی لائن بند ہونے کا پتا لگا لیا۔

تفصیل کے مطابق روبوٹ کیمرے سے ریکارڈ ہونے والے مناظر میں واضح دکھائی دے رہا تھا کہ سیلاب نکاسی کی لائن بند ہے۔ یہ لائن تعمیراتی کچرا بھر جانے سے بند ہو گئی تھی۔

وزیر مواصلات ڈاکٹر نبیل العمودی نے برساتی نالوں کے معائنے کے لیے اسمارٹ کار کا افتتاح کردیا ہے۔اس پر روبوٹ اورنکاسی سسٹم کے معائنے کےلیے کیمرے نصب ہیں۔