.

نصف سے زیادہ برطانوی یورپی یونین میں باقی رہنا چاہتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 51 فی صد برطانوی اب یورپی یونین میں باقی رہنا چاہتے ہیں جب کہ 41 فی صد اس اتحاد سے کوچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ نتیجہ گزشتہ برس ہونے والے ریفرنڈم کے برعکس ہے۔

برطانوی اخبار "دی انڈی پنڈنٹ" کے لیے BMJ ادارے کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں 1400 افراد کو شامل کیا گیا۔

یہ سروے نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کے حوالے سے مذاکرات کے دوسرے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ اس مرحلے میں توجہ تجارت کے شعبے پر مرکوز ہو گی۔

انڈی پنڈنٹ اخبار کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں باقی رہنے کے حامی کیمپ کی انخلاء کے کیمپ پر یہ برتری جون 2016 کے ریفرنڈم کے بعد سے کسی بھی سروے رپورٹ میں سب سے بڑی برتری ہے۔