.

افغانی مونالیزا 3000 گز کے گھر کی مالکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

۳۲ سال پہلے شہرہ آفاق جریدہ "نیشل جیوگرافک" کے سرورق پر شائع تصویر سے شہرت پانے والی شربتی آنکھوں والی ۱۲ سالہ افغانی لڑکی کو آخر دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد ذاتی گھر مل گیا۔ شربتی آنکھوں والی لڑکی جسے دنیا افغانی مونا لیزا کے نام سے جانتی ہے۔

افغانی مونالیزا کا اصل نام شربت گلاء ہے۔

شربت گلاء کا یہ ذاتی گھر نیشنل جیوگرافک کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق شربت گلاء کو کابل میں تین ہزار گز کا یہ گھر دیا گیا ہے اور اس گھر کی تزئین و آرائش بھی شربت گلاء کے مطابق کی گئی ہے۔

افغانستان کے وزیر اطلاعات کے ترجمان کے مطابق یہ گھر افغان حکومت نے ۴۵ سالہ شربت گلاء کو بطور تحفہ دیا ہے اور اس گھر کے علاوہ انہیں اپنے علاج معالجے کیلئے ۷۰۰ ڈالر ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک تقریب کے دوران افغان حکومت نے شربت گلاء کو گھر کی چابیاں دیں۔