.

یمن : حوثی باغیوں نے ہتھیار ڈالنے کی کوشش پر اپنے 30 جنگجو ؤں کو ہلاک کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع یمن کے ضلع میدی میں حوثی شیعہ باغیوں نے اپنے ہی تیس سے زیادہ جنگجو ؤں کو ہتھیار ڈالنے کی کوشش کرنے پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

مقامی ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ ان جنگجوؤں نے یمنی فوج اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے سامنے از خود ہتھیار ڈالنے کی کوشش کی تھی اور اسی پاداش میں انھیں ہلکے ہتھیاروں سے گولیاں مار کر یا راکٹ گرینیڈوں سے نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔

ان مقتولین نے مبینہ طور پر یمنی فوج کے مد مقابل لڑنے سے انکار کردیا تھا۔حوثی ملیشیا اب میدی کے محاذ کو بلاک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس محاذ پر یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں حوثیوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور ان کے بہت سے جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ یمنی فوج اور عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں کو بازیاب کرانے کے لیے تیزی سے پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے