.

امریکا: واشنگٹن میں مسافر ٹرین حادثہ،8 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست واشنگٹن میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں اب تک 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ حادثے میں70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ امریکا کی مشہور ٹرین سروس ایم ٹریک ٹرین 501 کو پیش آیا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سیاٹل سے پورٹ لینڈ جارہی تھی کہ ڈیوپونٹ کے مقام پر حادثہ رونما ہوا۔

حادثے کے بعد ٹرین کے ڈبے پٹڑی سے اترے اور ایک مصروف شاہراہ پر آ گرے، جو آئی فائیو موٹروے کے نام سے مشہور ہے، بوگیوں کے فری وے پر الٹنے سے ٹریفک بلاک ہو گیا تاہم یہ حادثہ ہائی اسپیڈ ریل ٹریک پر پیش آیا، جس کا پیر کے روز ہی افتتاح کیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 14میں سے 13بوگیاں پٹڑی سے اتری ہیں، جبکہ ایک بوگی پل سے نیچے گری تاہم حادثے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد77 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ٹرین میں 78 مسافرسمیت عملے کے 5افراد سوار تھے، جبکہ حادثہ امریکی شہر ٹاکوما کے نزدیک پیش آیا ہے۔