.

امریکی صدر کا پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا دباو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ہاکستان کو ہر سال بڑی رقم دیتے ہیں لہذا اب پاکستان کو مدد کے لیے آگے آنا ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ جذباتی تقریر امریکی نیشنل سیکورٹی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اپنے دشمن کو کبھی بھِی امریکا نہیں آنے دیں گے اور انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دیر پا شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

امریکی صدر نے افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے تعاقب میں ہیں اور دہشت گردوں کو امریکا نہیں آنے دیں گے۔ اب میدان جنگ سے اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں اور اپنے مصنوعی انخلاء کے حوالے سے انہوں نے کہا وہ دشمن پر اپنا کوئی بھی پلان عیاں نہیں کرنا چاہتے۔

شمالی کوریا کے بارے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب شمالی کوریا سے بھی نمٹنا ضروری ہو گیا ہے اس کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں ہے۔