.

حوثیوں کے بیلسٹک میزائل سے سعودی فن کار کے گھر کو نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے دارالحکومت الریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کے دھماکے سے ایک سعودی فن کار عبداللہ السدحان کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فن کار عبداللہ السدحان نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ایک فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اپنے گھر کے قریب ہیں۔ اس موقع پر عبداللہ السدحان نے سیکیورٹی فورسز نے کی جانب سے حوثیوں کے داغے بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل فضاء میں تباہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ السدحان نے بتایا کہ فضاء میں نشانہ بنائے گئے میزائل کے دھماکے سے کچھ چھرے ان کے گھر پر لگے جس کے نتیجے میں مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی فورسز نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل ریاض کے جنوب میں فضا میں ناکارہ بنا دیا۔

اس سلسلے میں پیٹریاٹ نظام کے ذریعے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیے جانے کے بعد دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکا سنا گیا اور آسمان پر سفید دھوئیں کا بادل بھی دیکھا گیا۔ تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے ریاض کے مختلف علاقوں میں گرے تاہم کسی قسم کا جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

نومبر میں بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک فضا میں ایک بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ یہ میزائل حوثی ملیشیا نے یمنی اراضی کے اندر سے داغا تھا۔