.

دبئی: پاکستانیوں کے لیے وزٹ ویزا کا اجرا شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تازہ تزین اطلاعات کے مطابق دبئی جانے والے پاکستانیوں کےلیے وزٹ ویزا کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزٹ ویزا کا اجرا سسٹم کی خرابی کی وجہ سے تعطل کا شکار تھا لہزا اب سسٹم بحال ہونے کی وجہ سے وزٹ ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔

ٹریول ایجنٹس ایوسی ایشنز کی جانب سے بتایا گیا ہے اب دبئی جانے والے افراد کو وزٹ ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے دبئی حانے والے افراد کو وزٹ ویزا کی فراہمی روک دی گئی تھی ۔ نیو ایئر اور کرسمس کا جشن منانے کےلیے دبئی حانے والے شوقین افراد اب دبئی کی بجائے کسی اور ملک کا رخ کرنے کی خبریں گردش میں تھیں۔

ذرائع کے مطابق دبئی انتظامیہ نےواضح کیا کہ اب تک تقریباً دو لاکھ پچاس ہزار پاکستانیوں کو وزٹ ویزا جاری کیا جا چکا ہے۔ اب مزید وزٹ ویزے جاری کرنے کی گنجائش نہیں ہے، لہذا دبئی انتظامیہ کی طرف سے ۳۰ سے ۳۵ ہزار پاکستانیوں کی درخواستیں نامنظور کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے دبئی جانے والے شوقین افراد میں بہت سے پاکستانی سینیٹرز اور پارلیمنٹیرینز بھی شامل ہیں جو نئے سال کا جشن منانے کیلئے دبئی جانا چاہتے ہیں۔