.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فلسطینی صدر محمود عباس کی الریاض میں ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس نے ملاقات کی ہے۔

انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے وہاں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کے متنازعہ فیصلے سے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ملاقات میں متعدد سعودی شہزادے اور کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔

سعودی عرب نے امریکی صدر کے اس فیصلے کو بلاجواز، غیر ذمے دارانہ اور غیر منصفانہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے اور اس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مقہور فلسطینی اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔امریکا کے یورپی اتحادیوں سمیت دنیا کے دوسرے ممالک نے بھی اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔