.

دبئی: نوجوان 43 منزلہ ٹاور پر کرتب دکھاتے ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خطروں کے کھلاڑی تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن ہم آپ کو ایک ایسے نوجوان کے بار ے میں بتاتے ہیں جس نے اپنی جان خطروں میں ڈالتے ہوئے ایسے کرتب کیے جسے دیکھتے ہیں انسان کی سانس رک جائے۔

زندگی ایک ایسی چیز ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے شوق کی تکمیل کی خاطرجان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ذرا23سالہ اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے کچھ کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کے دبئی کے43منزلہ ٹاورپر چڑھ گیااور 242فٹ کی بلندی پر عمارت کی چھت پر ایسے اسٹنٹس دکھائے کہ دیکھنے والوں کی سانسین رُک گئیں۔

یہ منچلہ اس دوران نہ تو بلندی سے گھبرایا اور نہ ہی تنگ راستوں سے خوفزدہ ہوااور چھت پر بنے کئی فٹ بڑے بڑے گیپس کو پھلانگتا دکھائی دیاجبکہ اس کے ساتھی یہ تمام اسٹنٹ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے تاہم اس خطرناک ایڈونچر کی تکمیل کے دوران اس کی ذرا سی غلطی بھی اس کے لئے جان لیواثابت ہو سکتی تھی۔