.

محمود عباس کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سے ملاقات

القدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنائے جانے کے امکانات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی صدر محمود عباس نے گذشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، مسئلہ فلسطین کے حل کے سلسلے میں ہونے والی مساعی، بالخصوص فلسطینیوں کے آئینی حقوق کی حمایت، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے وزیربخارجہ عادل الجبیر اور جنرل انٹیلی جنس چیف خالد الحمیدان بھی موجود تھے۔

جب کہ ملاقات میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ سول امور کے وزیر حسین الشیخ، انٹیلی جنس چیف ماجد فرج اور سعودی عرب میں فلسطینی سفیر باسم عبداللہ آغا نے شرکت کی۔