.

عالمی فیشن ایوارڈ اسلام پسند چیچن صدر کی صاحبزادی کے نام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی فیشن کے ایک حالیہ مقابلے میں چیچن صدر رمضان قادیروف کی صاحبزادی عائشہ قادیروف نے عالمی فیشن ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عائشہ قادیروف نے یہ ایوارڈ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حال ہی میں منعقدہ ’Fashion New Year Award 2018‘ نامی تقریب کے دوران وصول کیا۔

روس میں گذشتہ اکتوبر کے دوران بین الاقوامی مرسڈیز بینز کمپنی کی جانب سے ایک ہفتے تک فیشن مقابلہ منعقد کیا تھا۔ اس فیشن شو میں 47 مختلف مواقع پر استعمال ہونے والے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی تھی۔ ان میں محجب خواتین کی مناسبت سے حجاب ملبوسات کی نمائش چیچن صدر کی 18 سالہ صاحبزادی عائشہ قادیروف نے کی۔

خیال رہے کہ عائشہ اپنی والد کے نو سال قبل قائم کردہ فردوس ملبوسات فیشن مرکز کی چیئر پرسن ہیں۔ اس مرکز سے محجب خواتین کے لیے مختلف ڈیزائن کے پہناوے پیش کیے جاتے ہیں۔