.

منشیات کا تاجر ٹیکسی کے بجائے پولیس کی گاڑی میں سوار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ڈنمارک میں پولیس نے بتایا ہے کہ منشیات کا ایک ڈینش تاجر ٹیکسی سمجھ کر غلطی سے پولیس کی گاڑی میں سوار ہو گیا۔

کوپن ہیگن پولیس نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ جمعرات کی شب کرسٹیانیا کے علاقے میں حشیش کا مذکورہ تاجر انتہائی عجلت میں اپنے طور پر ٹیکسی میں سوار ہو گیا۔ بعد ازاں یہ جان کر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ وہ ایک پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گیا ہے۔

ڈنمارک کے دارالحکومت میں واقع اس علاقے میں 70ء کی دہائی سے ایک گروپ رہتا جو ہندوستانی بھنگ اور حشیش کا بازار چلا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار تاجر کے پاس حشیش سے بھرے ایک ہزار سگریٹس موجود تھے۔