.

امریکا، اور ترکی نے ویزا سروس کی بحالی کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترک حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی شہریوں پر عائد کردہ ویزا پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں جبکہ امریکا نے بھی ترک شہریوں کیلئے ویزے کا اجرا بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ہنگامی حالات کے دوران مقامی اور امریکی شہری کی انقرہ میں گرفتاری کے بعد دونو ں ملکوں کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے ۔

اس واقعے کے بعد دونوں ملکو ں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو ویزہ دینے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔