.

امریکا: نیویارک کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 12 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی شہر نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے میڈیا کو بتایا کہ رات گئے ایک پرانی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ گزشتہ 25 برس کے دوران لگنے والی یہ شدید ترین آگ ہے جس سے اس قدر ہلاکتیں ہوئیں۔

نیویارک کے میئر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں کم ازکم 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے 5 منزلہ عمارت میں آگ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ حرکت میں آگیا اور کچھ دیر بعد 160 فائرفائٹرزآگ بجھانےکے لیے پہنچ چکے تھے تاہم آگ بہت شدید تھی۔آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عمارت میں بچے بھی موجود تھے جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔