.

سعودی عرب : چار روسی شہری دہشت گردی کے الزام میں زیرِ حراست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت مملکت میں چار روسی شہری دہشت گردی سے متعلق ایشوز پر زیر حراست ہیں ۔

وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق گذشتہ ماہ 23 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب ان سب زیر حراست مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔

ان گرفتار مشتبہ افراد میں 15 سعودی ، چار روسی ، تین مصری اور ایک بھارتی شہری ہے اور ان سے ان کی مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں مزید پوچھ تاچھ جاری ہے۔