.

کوسٹاریکا میں طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کوسٹاریکا کے سیکیورٹی حکام کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ اتوار کے روز گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار ایک غیر ملکی سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں بیشتر سیاح بتائے گئے ہیں۔

یہ حادثہ دارالحکومت سان خوسے سے 230 کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ طیارے کے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔