.

یمنی فوج کی لڑائی کے مختلف محاذوں پر پیش قدمی جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے عرب اتحادی طیاروں کی معاونت سے البیضاء صوبے کی دو گورنریوں نعمان اور ناطع کا زیادہ تر حِصّہ آزاد کرا لیا۔ الجوف صوبے میں بھی یمنی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رہا اور باغی ملیشیا کے 52 ارکان کو قیدی بنا لیا گیا۔

عسکری ذریعے کے مطابق یمنی فوج نے الجوف صوبے میں الیتمہ کے علاقے کو صعدہ صوبے کے علاقے البقع سے ملانے والے بین الاقوامی راستے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ فوج کی الجوف صوبے کے شمالی علاقے العقبہ کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

یہ پیش رفت الیتمہ کے علاقے میں گھمسان کی لڑائی کے بعد سامنے آئی جس کے دوران درجنوں باغیوں کو قیدی بنا لیا گیا جب کہ بڑی تعداد میں بھاری اور درمیانے ہتھیاروں کے علاوہ فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ادھر لحج صوبے میں فورتھ ملٹری زون کے عسکری ترجمان محمد النقیب نے بتایا کہ الصبیحہ کے محاذ پر سرکاری افواج نے حوثیوں پر اچانک حملہ کر کے ایک اہم پہاڑی ٹھکانے کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ کارروائی میں کم از کم 7 باغی مارے گئے۔