.

شاہ سلمان کا مقتول سعودی شیعہ جج کے خاندان سے اظہارِ تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی دارالحکومت الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مقتول شیعہ جج شیخ محمد عبداللہ الجیرانی کے خاندان نے منگل کے روز ملاقات کی ہے۔شاہ سلمان نے ان سے شیخ محمد الجیرانی کے اندوہ ناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شیخ الجیرانی القطیف میں محکمہ وقف اور وراثت میں بطور جج تعینات تھے ۔ انھیں دہشت گردوں نے قریباً ایک سال قبل اغوا کے بعد قتل کردیا تھا ا ور ان کی لاش ویرانے میں دفن کردی تھی۔ سعودی حکام نے چند روز قبل ہی ان کی باقیات کو نکالا ہے۔

مقتول جج کے خاندان نے اظہار تعزیت اور مہمان نوازی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔الیمامہ محل میں ہونے والی اس ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔