.

بھارت: ذہنی مریض سابق فوجی نے چھ افراد قتل کر ڈالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی بھارت میں ایک ذہنی مریض سابق بھارتی فوجی نے آہنی لاٹھی سے وار کر کے چھ افراد قتل کر دیے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق 45 سالہ نریش دھنکار نےایک اسپتال میں ایک خاتون پر حملہ کیا۔ اس کے بعد ملزم نے مزید متعدد افراد کےسروں پر لوہے کا لٹھ مار کر انہیں قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پاگل سابق فوجی کے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ریاست ہریانا میں پولیس ترجمان سنجے کمار نے بتایا کہ ایک پاگل سابق فوجی افسر کے حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف وہراس کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ملزم کی آہنی لاٹھی اٹھائے پلوال سول اسپتال کی عمارت میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔