.

شام میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، دونوں پائیلٹ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں روس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس کے دونوں پائیلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر کو نئے سال کے آغاز پر شام کے شمال مغربی شہر حماہ کے نزدیک حادثہ پیش آیا ہے۔ وہ حماہ کی طرف ہی محو پرواز تھا اور زمین سے اس کی جانب کوئی فائرنگ نہیں کی گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر حماہ ائیر بیس سے پندرہ کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا ہے۔اس کے دونوں پائیلٹ بچ نکلنے کی کوشش کے دوران میں ہلاک ہوئے ہیں اور ایک ٹیکنیشن شدید زخمی ہوگیاہے،اس کو ہنگامی طور پر ایک اور ائیر بیس پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک تحقیقاتی بلاگ کنفلیکٹ انٹیلی ٹیم کی ایک پوسٹ کے مطابق روسی ہیلی کاپٹر بجلی کے تاروں پر گرا تھا۔اس وقت وہ گاڑیوں کے ایک قافلے کی فضا میں نگرانی کررہا تھا لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ قافلہ روس کے کسی فوجی یونٹ پر مشتمل تھا یا انسانی امداد لے کر جارہا تھا۔ روس کی وزارتِ دفاع نے بھی حادثے سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔