.

وڈیو: آندھی نے برطانوی طیارے کو آخری لمحے میں اُترنے سے روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں بدھ کے روز برٹش ایئرویز کے ایک طیارے کے مسافروں میں اُس وقت شدید خوف و ہراس کی حالت پیدا ہو گئی جب طیارہ لندن کے ایک ایئرپورٹ کے رن وے کے بالکل قریب پہنچ جانے کے بعد بھی اُترنے میں ناکام رہا۔ موسم کی خرابی اور طوفانی رفتار سے چلنے والی ہوا کے سبب طیارے کو شدید ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث طیارے کے پہیّے زمین پر لگنے سے چند سیکنڈ قبل کپتان نے ایک بار پھر طیارے کو فضا میں بلند کر لیا۔

طیارے کے اندر ایک مسافر کی جانب سے بنائے گئے وڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کپتان نے شدید آندھی کے ہاتھوں توازن کھو دینے کے بعد کس طرح آخری لمحے میں رن وے پر اترنے کا فیصلہ واپس لیا۔ آئرلینڈ کے شہر ایڈنبرا سے آنے والی اس پرواز کے کپتان نے بعد ازاں طیارے کو لندن کے "سِٹی ایئرپورٹ" پر اتار لیا۔

برطانیہ میں بدھ کو صبح سویرے سے ہی شدید آندھی اور تند و تیز ہوا چل رہی تھی۔ حکام نے اس آندھی کو "اِيلينر" کا نام دیا جس نے ملک میں ہنگامی اداروں کو الرٹ کا درجہ "Yellow" تک بلند کرنے پر مجبور کر دیا۔

تقریبا 100 میل / گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع کر دی ، پیڑوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا اور اس کے نتیجے میں بعض حادثات کا بھی اندراج ہوا۔