.

یمنی فوج کا الحدیدہ کے مغرب میں کئی اہم علاقوں پر کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرجاری فوج نے جنوبی ساحلی شہر الحدیدہ میں حیس ڈاریکٹوریٹ کے اطراف میں کئی اہم علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کو ’حیس‘ کے اطراف میں پیش قدمی کے دوران مقامی مزاحمتی ملیشیا اور عرب ممالک کی فضائی معاونت بھی حاصل رہی۔

یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور مزاحمتی فورسز جنوبی الحدیدہ میں حیس ڈاریکٹوریٹ میں تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہیں۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی جس میں حوثی شدت پسندوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ لڑائی میں حوثیوں کے دسیوں جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

یمنی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے حیس ڈاریکٹوریٹ کے علاقوں السعیدہ، عرفان پُل، وادی ظمی اور اس کے اطراف سے باٰغیوں کو نکال باہر کیا جب کہ الخوخہ اور حیس میں حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

فوج اور مزاحمت کاروں کی تیزی کے ساتھ پیش قدمی کے باعث باغیوں کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ حیس شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔ یمنی فوج شہر کے مرکز سے صرف چار کلومیٹر کی دوری پر ہے۔