.

ایرانی صوبوں میں آبادی کی تقسیم کیسی ہے؟ اس خبر میں جانئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی آبادی فارسی بانوں کے ساتھ مختلف نسلوں اور قومیتوں پر مشتمل ہے جن میں تُرک، عرب اور کُرد کے علاوہ آذربائیجانی اور دیگر شامل ہیں۔

ایران میں عربوں کی آبادی 55 سے 60 لاکھ ہے جن کی تقسیم کچھ اس طرح سے ہے :

* ایران کے جنوب مغرب میں واقع علاقے اہواز میں جہاں آبادی کی اکثریت شیعہ ہے۔

* مشرقی ساحل پر سکونت پذیر عرب میں اکثریت سنیوں کی ہے۔

* خراسان صوبے کے علاقے عرب خانہ اور فارس صوبے میں موجود عرب۔

ایران میں کُردوں کی آبادی 90 لاکھ ہے۔ یہ لوگ کردستان، کرمان شاہ، ایلام اور مغربی آذربائیجان صوبے کے جنوبی حصّے کے علاوہ خراسان میں بھی ہوتے ہیں۔

ایران میں تُرک آذر باشندوں کی تعداد تقریبا 2.2 کروڑ ہے جو ملک کے مغرب میں 4 صوبوں میں تقسیم ہیں۔

ایران کی آبادی میں تُرکمان کی تعداد 20 لاکھ کے قریب ہے جو ملک کے شمال مشرقی صوبے گلستان میں سکونت پذیر ہیں۔

ایران میں بلوچوں کی تعداد 30 لاکھ کے قریب ہے جو سیستان اور بلوچستان میں رہتے ہیں۔

ایران میں کُرد نسل کے بختیاری باشندوں کی تعداد 50 لاکھ کے قریب ہے۔ یہ لوگ ملک کے جنوب مغرب میں آباد ہیں۔

جہاں تک فارسیوں کا تعلق ہے تو یہ ایران کی مجموعی آبادی کا تقریبا 45% ہیں۔ یہ ایران کے مرکزی صوبوں اور خراسان میں اکثریت میں موجود ہیں۔