.

نیویارک : جے ایف کے رن وے پر کویت ائیرویز کا طیارہ ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا

امریکا کے مشرقی علاقوں میں خراب موسمی حالات کے پیش نظر 3300 پروازیں منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت ائیرویز کا ایک مسافر طیارہ نیویارک میں جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر ہفتے کو علی الصباح اڑان بھرتے ہوئے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا ہے۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی (کے یو این اے) کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے اور تمام مسافروں کو مزید انتظامات تک ایک ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کے یو این اے نے مزید بتایا ہے کہ ‘‘ امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید سرد موسم کی وجہ سے متعدد ہوائی اڈے بند کریے گئے ہیں اور قریباً تین ہزار تین سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ان میں زیادہ تر جے ایف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے منسوخ کی ہیں‘‘ ۔

قبل ازیں جے ایف کے کے حکام نے بھی جمعہ کی شب یہ اطلاع دی تھی کہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے تمام بین الاقوامی اور مقامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔