.

برطانیہ : ٹریزا مے غیر سفید فام ارکان پارلیمنٹ کو کابینہ میں شامل کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے مطابق وزیراعطم ٹریزا مے پیر کے روز اپنی حکومت میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گی۔ تاہم توقع ہے کہ وزیرخارجہ، وزیر مالیات، وزیر داخلہ اور یورپی یونین سے انخلاء کے امور کے وزیر اپنے منصبوں پر برقرار رہیں گے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد کابینہ میں غیر سفید فام نوجوان خواتین اور ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنا ہے۔ یہ درحقیقت ملک میں اُن ووٹروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش ہے جنہوں نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں ٹریزا مے کو دھچکا پہنچایا تھا۔

توقع ہے کہ ٹریزا مے نئے فرسٹ سکریٹری آف اسٹیٹ کا تقرر بھی کریں گی۔ اس سے قبل طویل عرصے سے مے کے حلیف ڈیمین گرین گزشتہ ماہ اپنے منصب سے مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

اس امر کی توقع تھی کہ ٹریزا مے 2017 کے بعد اپنی وزارتی ٹیم میں وسیع پیمانے پر ترمیم کریں گی۔ وہ پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دینے کے بعد قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق جن وزراء کے اپنے مناصب سے ہاتھ دھو بیٹھنے یا دیگر مناصب پر منتقل کر دیے جانے کی توقع ہے ان میں خاتون وزیر تعلیم جسٹین گرینج اور وزیرِ کاروبار گریگ کلارک شامل ہیں۔