.

سفر کے لیے ٹکٹ خریدنے کا بہتر وقت کون سا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سیاح حضرات اور لمبی چھٹیوں کے خواہش مند افراد عموما کئی ماہ قبل ہوائی جہازوں میں اپنی بکنگ کو بہتر سودا سمجھتے ہیں مگر ایک تازہ تحقیقی مطالعے سے پتا چلا ہے کہ کم فاصلے کے مسافروں کو کئی کئی مہینے پہلے بکنگ نہیں کرانی چاہیے بلکہ انہیں آخری ایام تک انتظار کرنا چاہیے۔

ماہرین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ آخری ایام میں بیشتر ایسے ہوتا ہے کہ جہازوں کی ٹکٹ سستی ہو جاتی ہے۔ بہت پہلے بکنگ اور تاخیر سے بکنگ میں یہ ایک اہم فرق ہے۔ یہ طریقہ کار برطانیہ کے اندر ایک سے دوسرے شہر میں سفر کے لیے اپنایا جا سکتا ہے، مگر اس کا یہ مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنے سفر کی تاریخ سے چند روز ایک آخری ہفتے بکنگ کرائیں بلکہ ایک یا دو ماہ پہلے بھی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

سیکڑوں پروازوں کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ آخٰری مہینوں میں سفر کرنے والوں کی ٹکٹ بہت پہلے بکنگ کرانے والوں کی نسبت سستی ہوتی ہے۔ خاص طور پر یورپی ملکوں کے 6 سے 10 سیاحتی مقامات ایسے ہیں جہاں پر آخری ہفتوں میں ٹکٹ کا حصول زیادہ مفید ہے۔

مناسب وقت پر ٹکٹ خرید کرنے والے مسافروں کو ٹکٹ میں زیادہ سے زیادہ 51 فیصد اور کم سے کم 28 فیصد تک کی رعایت مل سکتی ہے۔ مگر یہ یاد رہے کہ یہ طریقہ کار لمبے سفر کرنے والوں کے لیے نہیں۔ بہت دور کے سفر کرنے والے والوں کو جتنا جتنی ہو ٹکٹ لے لینا چاہیے۔ سڈنی، نیویارک اور ٹوکیو کے سفر کرنے والوں کو چھ سےآٹھ ماہ پہلے بکنگ پر 15 فی صد تک رعایت مل سکتی ہے۔

برطانیہ میں ایک ٹور ریسٹ کمپنی ’کایاک‘ نے ویب سائٹ پر ایک سروے کا اہتمام کیا۔ اس سروے میں برطانیہ سےتعلق رکھنے والے 1000 افراد کی رائے لی گئی۔ ان میں سے بیشتر نے کہا کہ وہ کم اور درمیانے سفر کے کے لیے تین ماہ پہلے بکنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

طویل سفر کرنے والے مسافروں کی اکثریت نے کہا کہ وہ روانگی سے کم سے کم ساڑھے چار ماہ قبل بکنگ کرانا موزوں سمجھتے ہیں۔

کمپنی میں سفر سے اورکے ماہر نیل کارٹرائیٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسافروں کی مدد کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ مسافروں کو بہتر ڈیل میں ان کی مدد کرنے کے ساتھ ہماری ذکہ داری ہے کہ ہم بکنگ کے اوقات اور قیمتوں میں تبدیلیوں سے متعلق مسافروں کو آگاہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں یہ عمومی اصول ہے کہ لوگ اندرون یورپ سفر کے لیے بہت پہلے بکنگ کرا لیتے ہیں۔