.

برسلز میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی جلاوطن حزب اختلاف کی قومی کونسل برائے مزاحمتِ ایران کے حامیوں نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے آیندہ دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔جواد ظریف یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کے لیے جمعرات کو برسلز آرہے ہیں۔

ایرانی حزبِ اختلاف کے حامیوں نے برسلز میں یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کی عمارتوں کے باہر احتجاج کیا ہے جہاں جواد ظریف یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا مغرینی کے علاوہ برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ایران سے جوہری معاہدے اور دوسرے امور کے بارے میں بات چیت کرنے والے ہیں۔

مظاہرین نے احتجاجی ریلی کے دوران ایرانی نظام کے خلاف نعرے بازی کی اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران میں جاری نظام مخالف احتجاجی تحریک کی حمایت کرے۔