.

نیتن یاہو کی 6 روزہ دورے پر بھارت آمد ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بھارت کے چھے روزہ دورے پر اتوار کو دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔وہ بھارتی قیادت کے ساتھ دفاع ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے بات چیت کریں گے۔

نیتن یاہو سوموار کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کوِند سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وہ بھارت اور اسرائیل کے مشترکہ سی ای او فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارت کی خارجہ امور کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک سائبر سکیورٹی ،توانائی،خلائی شعبے اور فلم پروڈکشن میں دو طرفہ تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان ہائی ٹیک اور دفاع کے شعبے میں قریبی تعلقات استوار ہیں اور بھارت اسرائیلی اسلحے کا دنیا میں دوسر ا بڑا خریدار ملک ہے۔