.

وڈیو گیم کے سبب امریکی نوجوان نے ماں کو قتل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سیرز میں ایک 28 سالہ لڑکے نے وڈیو گیم کے سبب اپنی ماں کو فائرنگ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میتھیو نیکولسن نامی یہ نوجوان جمعرات کے روز اپنے بیڈ روم میں وڈیو گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک اس نے اپنے سر پر لگا ہیڈفون اتار پھینک دیا۔ وہ ہذیانی کیفیت میں کمرے سے باہر آیا اور اس اپنا ہتھیار اٹھا کر 68 سالہ ماں لیڈیا نیکولسن پر فائرنگ کرکے موت کی نیند سُلا دیا۔

دوسری جانب قاتل کی بہن اور مقتولہ خاتون کی بیٹی نے بتایا کہ اُس کی ماں ہر دم لوگوں کی خیرخواہی چاہتی تھی۔ امریکی پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پولیس اہل کاروں نے ایک مرتبہ اس خاندان کے گھر کا دورہ کیا تھا جب میتھیو اور اس کے والدین کے درمیان زبردست جھگڑا ہوا تھا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فائرنگ کرنے سے قبل میتھیو چیختا ہوا اپنے کمرے سے باہر آیا جس پر اس کی ماں خیریت معلوم کرنے میتھیو کے کمرے میں چلی گئی۔ اس دوران ماں بیٹوں میں جھگڑا شروع ہو گیا جس کا اختتام ماں میتھیو کے ہیڈفون ٹوٹنے پر ہوا۔ میتھیو نے ہیڈفون توڑنے پر ماں کی ملامت کی۔ اس کے بعد میتھیو نے اپنے ماں باپ کو قتل کر دینے کی دھمکی دی اور پھر واقعتا ماں کو ہلاک کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق میتھیو نے گھر میں موجود آتشی اسلحہ استعمال کیا۔ اس دوران وہ چیختا رہا کہ "ہیڈفون ٹوٹ گیا ہیڈفون ٹوٹ گیا"۔

پولیس کے مطابق ماں کو قتل کرنے کے بعد میتھیو کوئی مدد پیش کرنے یا ایمبولینس کی گاڑی بلانے کے بجائے گاڑی میں فرار ہو گیا۔