.

لیبیا : دارالحکومت طرابلس کے ہوائی اڈے پر جھڑپ میں 9 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوموار کو مسلح ملیشیا کے حملے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے تحت وزارتِ صحت نے اپنے فیس بُک صفحے پر اطلاع دی ہے کہ ’’ معیتیقہ کے ہوائی اڈے پر لڑائی میں ابتدائی طور پر پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے اور چار زخمی افراد تاجوراکے سرجری اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں‘‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا ۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے یا جنگجو تھے۔

اتحاد ی حکومت کی وفادار ایک فورس نے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ ایک نامعلوم ملیشیا نے معیتیقہ کے ہوائی اڈے میں قائم ایک جیل سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے حملہ کیا تھا اور اس کی بعد ان کی وہاں سکیورٹی فروسز کے ساتھ لڑائی چھڑ گئی تھی۔