.

ٹرمپ کی شدید تنقید کے باوجود لندن میں نئے امریکی سفارت خانے کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لندن میں منگل کے روز امریکی سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے سفارت خانے کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی قیمت بہت زیادہ اور محلِ وقوع بُرا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی نئی عمارت لندن کے دریائے ٹیمز کے جنوبی کنارے ایک وسیع و عریض پلاٹ پر واقع ہے۔

امریکی ذمّے داران کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کی پرانی عمارت کے سکیورٹی نظام کو جدید بنایا جاتا تو اُس پر کروڑوں ڈالر خرچ ہو جاتے۔

امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے اپنی ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ وہ لندن میں نئے سفارت خانے کے افتتاح کے لیے نہیں جائیں گے۔ اس لیے کہ یہ ایک بُرے سمجھوتے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگرچہ سفارت خانے کا منصوبہ جارج ڈبلیو بُش کی انتظامیہ کے ہاتھوں شروع ہوا تھا تاہم ٹرمپ اس حوالے سے سابق صدر باراک اوباما کو ہی ملامت کا نشانہ بناتے ہیں۔