.

محمد بن سلمان سعودی عرب کو ایک طاقتور ملک بنانا چاہتے ہیں: عادل الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کو ایک طاقتور ملک بنانا چاہتے ہیں۔

وہ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں ایک کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’سعودی عرب جس تیزی اور چابک دستی سے تبدیل ہو رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے، ابھی دنیا اس کو ایسا دیکھنے کی عادی نہیں ہوئی ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’بعض ناقدین سعودی عرب کو سست رفتاری سے ترقی پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں ،مگر اب معاملہ اس کے برعکس ہو رہا ہے‘‘۔

ڈیووس میں سالانہ عالمی اقتصادی فورم 23 جنوری کو شروع ہوا تھا اور یہ 26 جنوری تک جاری رہے گا۔اس مرتبہ اس کا عنوان ’’منتشر دنیا میں ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر ‘‘ ہے۔

اس فورم میں مختلف ممالک کے سربراہان ریاست وحکومت ، وزراء ،اعلیٰ سرکاری عہدے دار ، دنیا بھر سے سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے سماجی اور اقتصادی ماہرین ، میڈیا کے نمایندے،پیشہ ور حضرات اور ماہرینِ تعلیم شریک ہیں۔