.

یمن: شبوہ میں القاعدہ کا خود کش حملہ، 14 فوجی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں شبوہ صوبے کے شہر عتق میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کو خود کش کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شبوہ کے ایک سکیورٹی مرکز میں ایلیٹ فورس کے 14 فوجی اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مسلح ارکان نے منگل کے روز ہونے والی اس کارروائی میں بھاری آتشی ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔