.

تیونس : رقص کرنے والے باقلا فروش کا چرچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تیونس میں ان دنوں سڑک پر فُول (باقلا جو عربوں میں بہت مقبول ہے) فروخت کرنے والے ایک شخص کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ وڈیو میں یہ فول فروش سڑک پر اپنے دھندے کے دوران پورے جوش اور مستی کے ساتھ گاتا اور رقص کرتا نظر آ رہا ہے۔

مذکورہ وڈیو کلپ جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں تیونس کے شہر نفزہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ کلپ میں یہ شخص سڑک پر اپنے فُول کے ٹھیلے کے نزدیک گاہکوں کو متوجہ کرنے کی کوشش میں مقبول گیتوں پر رقص کر رہا ہے۔

وڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنے تبصروں کے ذریعے اس فُول فروش کو بے حد سراہا ہے۔

ایک خاتون نے اپنے تبصرے میں کہا کہ "یہ لوگ کتنے پیارے ہوتے ہیں جو اپنے مشکل حالات اور روزی کمانے کے کٹھن ذرائع کے درمیان بھی مسکراہٹیں بکھیرتے نظر آتے ہیں"۔ ایک دوسرے شخص نے اپنے تبصرے میں کہا کہ یہ وڈیو کلپ اس بات کا ثبوت ہے کہ "مسرّت کا تعلق غربت یا امیری سے نہیں بلکہ یہ سادہ ترین اشیاء سے بھی حاصل ہو سکتی ہے۔ قناعت کے درجے پر پہنچنا ایک شان دار بات ہے"۔