.

عالمی سطح پر پہلی مرتبہ : امارات خلاء میں ہسپتال بنائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے نجی سیکٹر کی شراکت سے ایک خاص منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا اولین منصوبہ شمار کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت خلا میں ایک اماراتی ہسپتال قائم کیا جائے گا جس کا مقصد نینو ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خلا نوردوں کو علاج کی سہولت پیش کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مزمن امراض کے طبی حل پیش کیے جائیں گے اور Personalized Medicine کو جدید ترین صورت میں دے کر مریضوں کے لیے یہ ممکن بنایا جائے گا کہ وہ دُور رہ کر اپنے علاج کے انتظامی امور میں کامیاب ہو سکیں۔

وزارت نے واضح کیا کہ منصوبے کا نتیجہ مریخ سیارے میں امارات خلائی کلینک کی صورت میں سامنے آئے گا۔ اس کا مقصد اماراتی خلاء نوردوں کو نینو ٹکنالوجی کے ذریعے دُور سے علاج کی فراہمی ہے۔

متحدہ عرب امارات 2020 میں مریخ کی سطح دریافت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسی دوران خلائی ہسپتال کو بھیجنے سے قبل اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔