.

تارکین وطن کا پاسپورٹ ضبط کرنے پر جرمانہ ہوگا: سعودی وزارت لیبر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر لیبر و سماجی بہبود ڈاکٹر علی بن ناصر العفیس نے لیبر قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے اعلان کی روشنی میں آجر اپنے غیر ملکی ورکر کا پاسپورٹ، اقامہ یا میڈیکل کارڈ بغیر اجازت کے اپنے پاس نہیں رکھے گا خلاف ورزی کرنے پر2 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی عرب کے مقامی 'عکاظ' اخبار کے مطابق ڈاکٹر علی بن ناصر العفیس نے لیبر قوانین کی متعدد شقوں کی وضاحت کرتے ہوئے انکی خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر جرمانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ جرمانے کی رقم 10 ہزار ریال ہے۔

اس کے علاوہ ایسے ادارے یا کمپنیاں جہاں سعودی کارکن کی جگہ ایسے غیر ملکی کو ملازمت فراہم کی گئی ہو جو اسکے ورک پرمٹ پر درج پیشے سے مطابقت نہیں رکھتی۔ یہ خلاف ورزی قانون محنت کی شق 38 کے زمرے میں آتی ہے۔ اس خلاف ورزی کے مرتکب ادارے، افراد یا کمپنیوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد ہو گا۔