.

قاہرہ: دوائی نہ کھانے پر سنگدل شخص نے والدہ کو ذبح کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے دارالحکومت قاہرہ نشے کے عادی ایک شخص نے اپنی معمر والدہ کو دوائی نہ کھانے پر قتل کر دیا۔ مصری حکام کے مطابق پولیس ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے۔

مصر کے ایک مقامی اخبار کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو انتہائی بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ اہل محلہ نے پولیس کے آنے تک ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہیں دیا۔

ملزم سے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ وہ نشے کا عادی تھا۔ اسکی معمر والدہ جو کافی عرصہ سے بیمار تھی نے اس سے اپنی تکلیف کے بارے میں بتایا جس پر ملزم نے کہا کہ وہ دوائی کھالے۔ جس پر والدہ نے کہا کہ وہ دوائی نہیں کھا سکتی۔

یہ سن کر سنگدل ملزم طیش میں آگیا اور خنجر سے اپنی والدہ کو ذبح کر دیا۔ جنونی شخص نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ والدہ کی نعش پرانتہائی بے دردی سے خنجر زنی کرتا رہا ۔ عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا۔