.

یمنی فوج کا صعدہ میں مزید علاقوں پر کنٹرول ، سات حوثی جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی فوج نے شمالی صوبے صعدہ میں عرب اتحاد کی مدد سے حوثی ملیشیاکے خلاف شدید لڑائی کے بعد مزید دو پہاڑوں قعم اور بتر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ایک عسکری ذریعے نے العربیہ کو بتایا ہے کہ فوج نے ضلع باقم کے علاقے مندبہ میں واقع ان دونوں پہاڑوں پر حوثی ملیشیا کے خلاف ایک بھرپور حملہ کیا تھا اور شدید لڑائی میں سات حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج نے ایک حوثی جنگجو کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ وہ لڑائی کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔یمنی فوجیوں نے لڑائی کے بعد حوثی ملیشیا سے راکٹ گرینیڈوں ، ایک توپ اور متعدد کلاشنکوف رائفلوں سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔